کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم تنظیم کا امیر گرفتار سی ٹی ڈی

ملزم سہام قمر ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں جب کہ اس کے قبضے سے مذہبی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، ایس ایس پی


ویب ڈیسک November 27, 2015
ملزمان میں کالعدم تنظیم کراچی کا امیر سہام قمر بھی شامل ہےجو کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر فائز ہے، پولیس، فوٹو: فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال ، گلستان جوہر اور عید گاہ میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گلشن اقبال میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے امیر سہام قمر کو گرفتار کیا گیا جو کےالیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجرکےعہدے پرفائرہے، ملزم سہام ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور کراچی کے پوش علاقوں میں اپنی تنظیم کا پرچارکرتا ہے جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور مذہبی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ عثمان باجوہ کے مطابق ملزم 3 سال سے کے الیکٹرک میں تعینات ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ عید گاہ اور گلستان جوہر میں کارروائیوں کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے قبضے اسے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق عید گاہ سے ملزم عثمان غنی عرف گٹکا کو گرفتار کیا گیا جس نے 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جب کہ گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران منیر احمد گوپانگ کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے 2014 میں اہلسنت و الجماعت کے جلوس میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا جب کہ اس کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں