پاکستان کو عالمی امن کے لیے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف نے آئیوری کوسٹ کا دورہ کرکے وہاں تعینات پاکستانی امن مشنز سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے آئیوری کوسٹ میں امن مشن کے لئے تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کو عالمی امن کے لیے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے جب کہ پاک فوج عالمی امن کے قیام کی کوششوں میں شرکت اپنا فرض سمجھتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئیوری کوسٹ دورہ کیا اور وہاں تعینات پاکستانی فوج کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے دستوں کی اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے امن کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان کو عالمی امن کے لیے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے۔


جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان امن مشنز کو درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، ہمارا امن دستہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہے اور پاکستانی فوج اقوام متحدہ کے امن مشنز میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے فوجی دستے اقوام متحدہ اور پاکستان کا جھنڈا سربلند رکھے ہوئے ہیں کیونکہ پاک فوج عالمی امن کے قیام کی کوششوں میں شرکت اپنا فرض سمجھتی ہے اوردنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

https://www.dailymotion.com/video/x3fw1m2_army-chief-visit-ivory-coast_news
Load Next Story