کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم تنظیم کا امیر گرفتار سی ٹی ڈی
ملزم سہام قمر کالعدم تنظیم حزب التحریر کراچی کا امیر ہے جس کے قبضے سے مذہبی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، ایس ایس پی
محکمہ انسداد دہشت گردی نے کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال ، گلستان جوہر اور عید گاہ میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گلشن اقبال میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم حزب التحریر کراچی کے امیر سہام قمر کو گرفتار کیا گیا جو کےالیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجرکےعہدے پرفائرہے، ملزم سہام ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور کراچی کے پوش علاقوں میں اپنی تنظیم کا پرچارکرتا ہے جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور مذہبی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ عثمان باجوہ کے مطابق ملزم 3 سال سے کے الیکٹرک میں تعینات ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ عید گاہ اور گلستان جوہر میں کارروائیوں کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے قبضے اسے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق عید گاہ سے ملزم عثمان غنی عرف گٹکا کو گرفتار کیا گیا جس نے 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جب کہ گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران منیر احمد گوپانگ کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے 2014 میں اہلسنت و الجماعت کے جلوس میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا جب کہ اس کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3fw1mj_ctd-arrested-ban-party-worker_news