ہریتھک اور کرینہ 13 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

دونوں اداکاروں کی جوڑی فلمساز راکیش روشن کی فلم میں رومانس کرتے نظر آئے گی


ویب ڈیسک November 27, 2015
دونوں اداکاروں کی جوڑی فلمساز راکیش روشن کی فلم میں رومانس کرتے نظر آئے گی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن اور اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور خان 13 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ کرینہ کپور کی جوڑی فلم نگری کی مشہور جوڑی ہے جب کہ دونوں اداکاروں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''کبھی خوشی کبھی غم''،''مجھ سے دوستی کروگی'' اور '' میں پریم کی دیوانی ہوں'' شامل ہیں تاہم اب دونوں اداکاروں کی جوڑی فلمساز راکیش روشن کی فلم میں رومانس کرتے نظر آئے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش روشن 2 فلمیں بنائیں گے جس میں ان کے بیٹے بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ ایک فلم میں اداکارہ کرینہ کپور کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی تاہم فلموں کی شوٹنگ کا حتمی کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں