شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولربن گئے

شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک November 27, 2015
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی اسپنر سعد اجمل کے پاس تھا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 85 وکٹوں کےساتھ سر فہرست تھے۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولربن گئے.

قومی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سعید اجمل کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کرلیا، شاہد آفریدی نے یہ اعزاز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اپنے نام کیا جس کے بعد ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے جب کہ آل راونڈر ون ڈے میں 395 اور ٹیسٹ میں 48 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی اسپنر سعد اجمل کے پاس تھا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 85 وکٹوں کےساتھ سر فہرست تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں