سندھ حکومت نے 7 اضلاع کی حلقہ بندیاں تبدیل کردیں نوٹی فکیشن جاری

نئی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کمیشن ملتوی شدہ انتخابات کی تاریخ دے گا، سیکریٹری بلدیات


ویب ڈیسک November 28, 2015
نئی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کمیشن ملتوی شدہ انتخابات کی تاریخ دے گا، سیکریٹری بلدیات

سندھ حکومت نے ایک بار پھر 7 اضلاع کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے تحت ضلع نوشہرو فیروز کی 2 ٹاؤن کمیٹیاں محبت ڈیرو اور بھورٹی کو ختم کردیا گیا ہے جب کہ ٹاؤن کمیٹی دبھڑو اور خانواہن بھی ختم کردی گئیں۔ میرپور خاص کی میونسپل کمیٹی شجاع آباد کو ختم کرکے اسے ٹاؤن کمیٹی بنادیا گیا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ کونسل میرپورخاص میں 9 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع بے نظیر آباد میونسپل کمیٹی سے 3 وارڈز کم کرکے ڈسٹرکٹ کونسل بے نظیر آباد میں 2 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا گیا ہے، میونسپل کمیٹی نواب شاہ سے دیہی علاقے نکال دیئے گئے ہیں جب کہ سانگھڑ میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم سے 3 دیہات کے علاقے نکالے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹنڈو الہ یار ڈسٹرکٹ کونسل میں ایک یو سی، میونسپل کمیٹی ٹنڈو جام میں ایک گاؤں کا اضافہ کردیا گیا ہے، جامشورو ٹاؤن کمیٹی سن میں ایک وارڈ کم کرکے 4 وارڈزکا اضافہ کردیا گیا ہے.

سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں میں تبدیلی عدالتی حکم پر کی گئی ہے اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کمیشن ملتوی شدہ انتخابات کی تاریخ دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں