عوامی نیشنل پارٹی تشدد سے نفرت کرنے والی جماعت ہےشاہی سید

سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی تشدد سے نفرت کرنے والی جماعت ہے۔


Staff Reporter October 25, 2012
سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی تشدد سے نفرت کرنے والی جماعت ہے۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی تشدد سے نفرت کرنے والی جماعت ہے۔

سر قربان کردیں گے مگر یزید ی سوچ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے، ہمارے مسائل کا حل عدم تشدد میں پنہاں ہے،باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان کی سوچ و فکر کو کبھی شکست نہیں دی جاسکتی وجود تو ختم ہوجاتا ہے مگر سوچ ، فکر و نظریہ ہمیشہ باقی رہتا ہے ، ملالہ یوسف زئی کی تاریخ ساز قربانی نے قوم کو یکجا کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان ہائوس میں کارکنان کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا، اسفند یار ولی خان کی قیادت میں اسلاف کی جدوجہد جاری کھیں گے، قومی حقوق کے تحفظ اور بقا کے لیے اپنی پر امن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں