ایشیائی ترقیاتی بینک کا قرضہ

امید کی جانی چاہیے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کرے گی


Editorial November 28, 2015
حکومت جس طرح اپنے معاشی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے قوی امید ہے کہ آنے والے وقت میں ملکی معیشت مزید بہتری کی جانب گامزن ہو گی۔ فوٹو:فائل

ABBOTTABAD: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے فنڈ کے قیام کے لیے اسی کروڑ ڈالر کے قرضے کے تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ اس ضمن میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی اور بجلی کی چوری روکنے کے لیے آئیسکو اور لیسکو کے علاقوں میں جدیدآلات نصب کیے جائیں گے۔

اس پروگرام کو بعد میں دوسری تقسیم کار کمپنیوں تک توسیع دی جائے گی۔ موجودہ حکومت کی اقتصادی اور معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت پر عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے' یہی وجہ ہے کہ آئی ایم ہو یا ایشیائی ترقیاتی بینک سب پاکستان کو مختلف منصوبوں میں مالی امداد فراہم کر رہے ہیں' پاکستان کو بیرونی قرضوں اور مالی امداد کو درست طریقے سے خرچ کرنا چاہیے' عالمی مالیاتی اداروں کے اعتماد سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ امید کی جانی چاہیے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کرے گی اور اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔حکومت جس طرح اپنے معاشی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے قوی امید ہے کہ آنے والے وقت میں ملکی معیشت مزید بہتری کی جانب گامزن ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں