عمران فاروق قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی جے آئی ٹی رپورٹ

عمران فارق قتل کیس کے ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم پر سازش کے الزام میں پاکستان میں مقدمہ درج ہوگا


ویب ڈیسک November 28, 2015
عمران فارق قتل کیس کے ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم پر سازش کے الزام میں پاکستان میں مقدمہ درج ہوگا، فوٹو: فائل

عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی جس میں انکشاف کیا گیا ہےکہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کا ایک ڈائریکٹر، رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران شامل تھے جب کہ جے آئی ٹی کا مینڈیٹ سازش ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنا تھا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بینک اکاؤنٹس اور ٹیلی فون کالز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جب کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم کو سازش کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تینوں ملزمان کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے جو ایس آئی یو میں درج کیا جائے گا جب کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں