کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر ریکارڈ 25 کروڑ کے موبائل فون پکڑلیے

اسمگلنگ میں فلائٹ پی کے 502 کا عملہ بھی ملوث ہے جس کیلیے تحقیقات کے دائرے کو توسیع دی گئی ہے


Business Reporter November 28, 2015
اسمگلنگ میں فلائٹ پی کے 502 کا عملہ بھی ملوث ہے جس کیلیے تحقیقات کے دائرے کو توسیع دی گئی ہے فوٹو: فائل

محکمہ کسٹمزنے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی کروڑروپے کے موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ایئرفریٹ یونٹ کراچی طاہر قریشی نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ شارجہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے502 میں بڑی تعداد میں موبائل فونزکی اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر محکمہ کسٹمز پریونٹیوکلکٹریٹ نے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کی توپی آئی اے کے ملازم فداحسین کے سامان سے 2 کروڑ 52لاکھ روپے کے 1264موبائل اورشراب کی بوتلیں ملیں، یہ کراچی ایئرپورٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے،اسمگلنگ میں فلائٹ پی کے 502 کا عملہ بھی ملوث ہے جس کیلیے تحقیقات کے دائرے کو توسیع دی گئی ہے جبکہ شارجہ سے فلائٹ کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہاہے جس سے اصل ملزمان تک پہنچنے میں مددملے گی، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں