میرے اور فواد خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں عمران عباس

انسان خود کو دوسروں سے موازنہ کرکے اور خوف زدہ ہوکر تباہ کر لیتا ہے اور وہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے، عمران عباس

انسان خود کو دوسروں سے موازنہ کرکے اور خوف زدہ ہوکر تباہ کر لیتا ہے اور وہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے، عمران عباس فوٹو: فائل

لاہور:
اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ میرے اور اداکار فواد خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں۔


اپنے ایک انٹرویو کے دوران عمران عباس نے کہا کہ فواد خان ایک بہترین اداکار ہیں اور وہ ان کے مختلف طور طریقوں کو کافی پسند کرتے ہیں البتہ انھیں فواد خان سے کسی قسم کا خوف نہیں اور نہ ہی ان میں اور فواد خان میں کوئی مقابلہ ہے۔عمران کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے ماضی میں بھی فواد خان کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ان کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان خود کو دوسروں سے موازنہ کرکے اور خوف زدہ ہوکر تباہ کر لیتا ہے اور وہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے۔
Load Next Story