عمران خان اسد عمر اور پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں پر مقدمات درج

دفعہ 144، لاؤڈاسپیکر ایکٹ اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی دفعات شامل


News Agencies/Numainda Express November 28, 2015
مقدمات اسلام آبادکے تھانوں میں درج ہوئے، جلسہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،الیکشن کمیشن ۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، رکن قومی اسمبلی اسد عمر اور اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں سمیت 200 کارکنوں کیخلاف دفعہ 144، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترامڑی چوک میں انتخابی جلسہ کیا، جس کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سمیت بلدیاتی امیدواروں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مشاورت کی، مشاورت کے بعد تھانہ شہزاد ٹاؤن، سیکرٹریٹ، آئی نائن اور کوہسار سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے اسلام آباد میں جلسے کو ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے جلسہ عام یا جلوس کی ہرگز اجازت نہیں، کمیشن معاملے کا جائزہ لیکر نوٹس دینے کا فیصلہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں