امریکی ریاست کولاراڈو میں فائرنگ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا


ویب ڈیسک November 28, 2015
گزشتہ دنوں بھی امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے. فوٹو: فائل

امریکی ریاست کولاراڈو میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولاراڈو میں فیملی پلاننگ پیرنٹ ہوڈ سینٹر پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو ایک آفس میں بند کیا ہوا ہے تاہم پولیس نے آفس کو گھیرے میں لے لیا جب کہ علاقے کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں