بھارت کا مکروہ چہرہ انتہا پسند ہندوؤں کا گائے پر تشدد

انتہا پسند وشوا ہندوپریشد کی تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد عوام میں غصے کی لہردوڑ گئی

انتہا پسند وشوا ہندوپریشد کی تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد عوام میں غصے کی لہردوڑ گئی۔ فوٹو:فائل

بھارت کا مکرہ چہرہ پھر سامنے آگیا، گؤ ماتا پر جان قربان کرنے کا دعویٰ کرنے والے انتہا پسند ہندو خود اپنی ماتا کو لاتیں مارتے ہیں۔


سوشل میڈیا پران دنوں انتہا پسند ہندوؤں کی تصویروں کا خوب چرچا ہے جس میں وشوا ہندو پریشد کے کچھ لوگ بھارت میں ماتا کا درجہ رکھنے والی گائے کو لاتیں ماررہے ہیں، تصویریں منظرعام پر آنے کے بعد انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشد کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ذمے دارافرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں کی گائے پر تشدد کی تصویریں بھارت میں عام ہو گئیں۔

واضح ر ہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے اوراس وجہ سے کئی مسلمانوں کو قتل بھی کیا جا چکا ہے۔
Load Next Story