امپائرسے بدتمیزی کرنے والے شکیب الحسن پر ایک میچ کی پابندی اور جرمانہ عائد

شکیب کومیچ میں 2 دفعہ قواعد کی خلاف ورزی پر ایک میچ پر پابندی کے علاوہ 20 ہزار بنگلہ دیشی ٹکہ جرمانے کی سزا دی گئی۔


Sports Desk November 28, 2015
شکیب کومیچ میں 2 دفعہ قواعد کی خلاف ورزی پر ایک میچ پر پابندی کے علاوہ 20 ہزار بنگلہ دیشی ٹکہ جرمانے کی سزا دی گئی۔ فوٹو؛ فائل

بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کو پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ایک میچ میں دو دفعہ قواعد کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی اور جرمانہ عائدکردیا گیا.

شکیب ایونٹ میں شریک رنگپور رائیڈرزکے کپتان بھی ہیں، انھوں نے گذشتہ دنوں سہلٹ سپراسٹارز کے بیٹسمین دلشان منویرا کے آؤٹ ہونے پر نازیبا الفاظ استعمال کیے جب کہ میچ کے 13 ویں اوور میں حریف بیٹسمین مشفق الرحیم کے خلاف اپیل کو رد کرنے والے امپائر تنویراحمد کو غیرشائستہ جملے کہے، شکیب الحسن کومیچ میں 2 دفعہ قواعد کی خلاف ورزی پر ایک میچ پر پابندی کے علاوہ 20 ہزار بنگلہ دیشی ٹکہ (250ڈالر) جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کو گذشتہ سال بھی نامناسب رویے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے معطل کردیا تھا یہ سزا معافی مانگنے کے بعد کم کردی گئی تھی جب کہ 2014 میں ہی سری لنکا میں ایک کیمرا مین کے ساتھ بدتمیزی پر 3 ماہ کی پابندی کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں