عید پرموبائل سروس معطلی کافیصلہ فی الحال نہیں ہوارحمن ملک

انٹیلی جنس رپورٹس کاجائزہ لے کرفیصلہ کیاجائے گا،کہاں سروس معطل کرنی ہے، گفتگو


Sana News/INP October 25, 2012
انٹیلی جنس رپورٹس کاجائزہ لے کرفیصلہ کیاجائے گا،کہاں سروس معطل کرنی ہے، گفتگو۔ فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا۔

دہشتگردی کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ کن شہروں میں موبائل فون سروس معطل کرنی ہے۔ بدھ کو وزارت داخلہ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ عید پر سیکیورٹی خدشات کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، حکومت لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کو ہرحال میں یقینی بنائے گی۔

دریں اثناء وزیرداخلہ نے مسلم لیگ ق کے صدر اور نائب وزیراعظم چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیس مقابلے بہت زیادہ ہو رہے ہیں ،سیکریٹری داخلہ رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں ہونیوالے ہر پولیس سے مقابلے کی انکوائری کرائی جائے گی اور ہر صوبے میں ایک عدالتی کمیشن پولیس مقابلوں کی تحقیقات کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں