بھارتی وزرات داخلہ نے پاک بھارت کرکٹ سیریزکی مخالفت کردی

بھارتی عوام کے جذبات پاک بھارت میچوں کے مخالف ہیں ،بھارتی وزیر داخلہ

ایک طرف تو سرحد پرہمارے فوجی جوانوں کو مارا جارہا ہے اوردوسری جانب کرکٹ سیریز کھیلنے کی باتیں کی جارہی ہیں،سربراہ ہاکی:فوٹو:فائل

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاک بھارت سیزیز کی مخالفت کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاک بھارت سیریزکی مخا لفت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کے جذبات پاک بھارت میچوں کے مخالف ہیں اس لیے موجودہ حالات میں پاک بھارت سیریزنہیں کھیلی جاسکتی۔ دوسری جانب ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے بھی مودی سرکارکو پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریزکی اجازت نہ دینےکا مطالبہ کیا ہے۔


اس کے علاوہ انڈیا ہاکی کے سربراہ نے بھی پاک بھارت کرکٹ سیریزکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی چند پیسے کمانے کی خاطرپاکستان سے سیریزکھیلنا چاہتی ہے۔ ایک طرف تو سرحد پرہمارے فوجی جوانوں کو مارا جارہا ہے اوردوسری جانب کرکٹ سیریز کھیلنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے باضابطہ طورپرپاکستان کرکٹ بورڈ کو پاک بھارت سیریزکی تحریری اجازت دے دی تھی جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سری لنکا میں سیریزکرانے کے لیے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے جس کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3fzrmt_indian-minster_news
Load Next Story