کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا چوہدری نثار

اگر بیماری لاحق ہوتو مریض کا آپریشن کیا جاتا ہے اس لئے کراچی آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی، وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک November 28, 2015
اگر بیماری لاحق ہوتو مریض کا آپریشن کیا جاتا ہے اس لئے کراچی آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی، وفاقی وزیرداخلہ. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن پر اگر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں تو اسے دور کیا جائے گا تاہم آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔



واہ کینٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا جب کہ ایم کیو ایم نے 28 اگست 2013 کو شہرقائد میں آپریشن کا مطالبہ کیا تھا، اگر بیماری لاحق ہوتو مریض کا آپریشن کیا جاتا ہے اس لئے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 اور آج کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے اور آپریشن اسی طرح جاری رہے گا جس میں مزید تیزی لائی جائے گی جب کہ 2013 میں کوئٹہ بھی سنسان تھا لیکن آج وہاں سیکیورٹی صورتحال قابل اطمینان ہے۔



وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے متعلق جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا اور ان سے رینجرز کی تفتیش سے متعلق ان کے پاس موجود ہیں جب کہ حکومت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا پرعزم کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دور حکومت میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈ جاری کیے گئے اور اگر کسی کو غلط کام پرنکالا جائے تو وہ عدالت پہنچ جاتاہے تاہم جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔