پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ دوسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے 5 وکٹوں پر 116 رنز

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میں 93 رنز کی برتری حاصل کرلی جب کہ اس کے 5 کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔


ویب ڈیسک November 28, 2015
نیوزی لینڈ نے میچ میں 93 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ اس کے 5 کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ میں کھیلے جارہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنالیے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کے گراؤنڈ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نےآسٹریلیا کے خلاف دوسرے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنالیے ہیں اور یوں کیویز کو 94 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے، مچل سانٹنر 13 اور بی جے واٹلنگ 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 202 رنز پر آوٹ ہوئی کیویز کی جانب سے اوپنر لاتھم 50 رنز بنا کر سرفہرست رہے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹاک ، جوش ہازلیوٹ 3،3 ، اور پیٹر سڈل، ناتھن لیون 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا بھی جوابی اننگز میں 224 رنز ہی بناسکی، کینگروز کی جانب سے وکٹ کیپر پیٹر نیول 66 اور کپتان اسمتھ 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ نیوزی لیند کی جانب سے بارکیول 3، ٹرینٹ بولٹ 2، مارک کریگ 2، سانٹر اور ٹم ساوتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے آسٹریلیا اور نیوزی لیںڈ کے درمیان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔