تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ریلی کے لیے باضابطہ اجازت نہیں لی کمشنر کراچی

کمشنرکراچی کو ریلی سے متعلق تحریری درخواست دی تھی لیکن جواب نہیں دیا گیا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک November 28, 2015
دونوں جماعتوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع، فوٹو: فائل

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے شہر میں ریلی سے متعلق آگاہ کیا لیکن باضابطہ اجازت نہیں لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے شہر میں ریلی سے متعلق آگاہ کیا تھا لیکن اس کے لیے باضابطہ اجازت نہیں لی گئی جب کہ ریلی نکالنے کی صورت میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بغیر اجازت ریلی نکالنے پر پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کمشنرکراچی کو ریلی سے متعلق تحریری درخواست دی تھی لیکن اس کا جواب نہیں دیا گیا، اجازت دینا ہو تو درخواست پر چپ رہا جاتا ہے اور اگر اجازت نہ دینا ہو تو فوراً جواب آجاتا ہے اس لیے خاموشی کو ہاں سمجھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔