اقوام متحدہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے ایک کروڑڈالردیگا

4 لاکھ لوگوںکواشیا خوردونوش اورگھروںکی تعمیرنومیںبھی مدددینگے،افسرٹیمو پکال


APP October 25, 2012
4 لاکھ لوگوںکواشیا خوردونوش اورگھروںکی تعمیرنومیںبھی مدددینگے،افسرٹیمو پکال۔ فوٹو : اے ایف پی /فائل

اقوام متحدہ پاکستان کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوںمیں رہنے والے 10لاکھ سے زائدلوگوںکی مددکیلئے ایک کروڑڈالرکی امداددیگا۔

پاکستان میںاقوام متحدہ کے فلاحٰ رابطہ افسرٹیمو پکالانے ایک بیان میں کہاکہ ہمیں سانحہ سیلاب کوفراموش نہیںکرناچاہیے، متاثرین سیلاب انتہائی غریب لوگ ہیں جنکی مدد اوربحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس سال جنوبی پنجاب میںسیلاب سے تقریباً 50 لاکھ افرادمتاثر ہوئے،نئے فنڈزکے ذریعے 33 ہزارلوگوںکوایمرجنسی شیلٹرز،کمبل اورکچن کاسامان فراہم کیاجائیگااور4 لاکھ سے زائد لوگوںکوخوردنی اشیاء فراہم کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ متاثرہ لوگوں کے گھروں کی تعمیر نو میں بھی مدد دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں