ملالہ کووالدین سے ملانے کابندوبست کررہے ہیںمیاں افتخار

90 فیصد پاکستانی دہشت گردوں سے نفرت کرنے لگے ہیں،لندن میں پریس کانفرنس


BBC October 25, 2012
چاہتے ہیں ملالہ کے والدین اپنی دھرتی پر رہیں، لیکن یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے. فوٹو: آئی این پی/فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملالہ کے والدین کوان ملانے کا بندوبست کررہی ہے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملالہ کے معالجوں کے مطابق ان کی صحت بہتر ہورہی ہے، ملالہ پر حملے کے بعد 90 فیصد پاکستانی دہشت گردوں سے نفرت کرنے لگے ہیں، ملالہ اکیلی نہیں بلکہ دنیا کے امن پسند لوگ ان کی پشت پرکھڑے ہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ ملالہ کے والدین کی مرضی پر ہے کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں یا باہرلیکن ہم چاہیں گے کہ وہ اپنی دھرتی پر رہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری پر ناز کرتے ہیں ، ڈرون حملے ہماری خودمختاری کیخلاف ہیں، بہت جلد دہشت گردی کیخلاف کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں