امیتابھ بچن اداکار نوازالدین صدیقی کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے

نوازالدین صدیقی کی بہترین صلاحیتوں کے مالک اداکار ہیں جنہیں کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک November 28, 2015
نوازالدین صدیقی کی بہترین صلاحیتوں کے مالک اداکار ہیں جنہیں کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بالی ووڈ اسٹار، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن وراسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی فنکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔

بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ''سرفروش '' میں معمولی کردار سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے تاہم انہیں شہرت فلم '' گینگ آف وسیع پور'' سے ملی جس کے بعد انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی انتھک محنت سے بھارتی فلم نگری میں اپنا مقام بنایا جب کہ اب فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے نام اداکار نوازالدین کے معترف ہوگئے ہیں۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ نواز الدین صدیقی بہترین صلاحیتوں کے مالک اداکار ہیں جنہیں کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جب کہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر بے حد خوشی ہے۔

واضح رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن، نواز الدین صدیقی اور ودیا بالن فلمساز سوجوئے گھوش کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔