اصغرخان کیس کے فیصلے کومن وعن تسلیم کرتے ہیںاحسن اقبال

کیس کی تحقیقات کیلیے زرداری،رحمن ملک،کائرہ،پرویزالٰہی،عمران پرمشتمل کمیشن بنادیاجائے

نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ اورایجنسیوں کے کردارکیخلاف جدوجہدکھلی کتاب کی مانندہے ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ اصغرخان کیس کی تحقیقات کیلیے ہماری قیادت کے خون کے پیاسے آصف زرداری،رحمن ملک،پرویزالٰہی،قمرزمان کائرہ اور عمران خان پرمشتمل کمیشن بنادیاجائے لیکن ہمارادامن صاف ہے۔


پیپلزپارٹی جتنی مرضی کہانیاں گڑھ لے اور پروپیگنڈہ فیکٹری میں مصالحہ تیارکر لے عوام کی توجہ اپنی کرپشن،لوٹ مار اور بیدگورننس سے نہیں ہٹا سکتی، نوازشریف اورمسلم لیگ(ن)کی اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کے کردارکیخلاف جدوجہد کھلی کتاب کی مانندہے اوراس کی وجہ سے ہم نے بڑانقصان بھی اٹھایا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ کے اصغرخان کیس میں فیصلے کوتوڑمروڑکرپیش کررہی ہے اوریہ تاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے یہ فیصلہ مسلم لیگ(ن)کے خلاف آیاہے،ہم اس فیصلے کومن و عن تسلیم کرتے ہیں اورسپریم کورٹ نے جس طرح آئین و قانون کے مطابق اس کی تحقیقات کاحکم دیاہے اسے بھی تسلیم کرتے ہیں،یہ فیصلہ جمہوریت کیلیے نہایت اہمیت کاحامل ہے۔
Load Next Story