اسرائیلی بمباری سے 4فلسطینی شہید حماس کے جواباً 70راکٹ حملے

یہودی جنگی طیاروں نے حماس کے جنگجوئوں کو غزہ اور رفح میں نشانہ بنایا، متعدد فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے


AFP October 25, 2012
یہودی جنگی طیاروں نے حماس کے جنگجوئوں کو غزہ اور رفح میں نشانہ بنایا، متعدد فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو : فائل

LONDON: فلسطین کے علاقے غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں حماس کے 4 جنگجو شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

جبکہ فلسطینی علاقے سے اسرائیلی سرحد میں 70 راکٹ داغے گئے ہیں جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو ، منگل کو رات گئے حماس کے جنگجوئوں نے اسرائیلی علاقے میں 6 راکٹ داغے جسکے جواب میں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دو دفعہ بمباری کی جس میں حماس کے دو جنگجو شہید اور سات افراد زخمی ہوگئے، دریں اثناء اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر رفح میں بمباری کی جس میں حماس کا تیسرا جنگجو شہید ہوگیا، ایک اور جنگجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فلسطینی علاقے سے اسرائیلی سرحد میں 70راکٹ داغے گئے ہیں جس میں6 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے، حماس نے راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے، اسرائیل نے یہ حملہ قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی کے غزہ کے دورے کے چند گھنٹوں بعد کیا۔ اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے کہا ہے کہ حماس کیساتھ اب سختی سے نمٹا جائیگا، انھوں نے مزید کہا کہ حماس نے جو یہاں کیا ہے اسکی اسے سزا بھگتنی پڑے گی، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اگر راکٹ حملے جاری رہے تو اسرائیل سخت جواب دینے پر مجبور ہو جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں