پاکستانی فنکار بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیں مصطفی قریشی

پاکستانی فنکار جو بھارت جاکر کام کررہے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیں، مصطفی قریشی

پاکستانی فنکار جو بھارت جاکر کام کررہے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیں، مصطفی قریشی۔ فوٹو : فائل

سینئر اداکار مصطفی قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان فنکاروں کو چاہیے کہ وہ بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیں ، ہمیں بھارتی حکومت سے کسی قسم کی توقعات نہیں رکھنی چاہیے۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہمیں قومی مفاد عزیز ہے بھارتی فلمیں نہیں، پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی جائے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ متعاصبانہ رویہ اختیار کیا ہماری عوام ان کی دشمن پالیسی اب بہت اچھی طرح آگاہ ہے ۔بھارتی حکومت کے اس رویہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار جو بھارت جاکر کام کررہے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیں۔
Load Next Story