کشمیریوں کو آزاد زندگی گزارنے کا پورا حق ہے نواز شریف

خطے میںامن کشمیریوں کی خواہشات کی تکمیل سے ہی ممکن ہے، گفتگو ، عبدالغنی بھٹ کی ملاقات

خطے میںامن کشمیریوں کی خواہشات کی تکمیل سے ہی ممکن ہے، گفتگو ، عبدالغنی بھٹ کی ملاقات۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ رائیونڈ جاتی عمرہ میں مسلم کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ اور پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری خلیل احمد خلیل نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔


اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے ۔ میاں نواز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کا قیام کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی تکمیل سے ہی حاصل ہو سکتا ہے ۔ کشمیر کے عوام کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ ان کو سیاسی ، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہوں اور ان کو پورا حق ہے کہ وہ ہر طرح کی پابندیوں سے آزاد ہو کر آزادی کی زندگی گزار سکیں ۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے کہا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعظم بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیلیے جس سفر کا آغاز کیا تھا اسی راستے پر چل کر کشمیری عوام کیلیے سماجی حقوق اور آزادی کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
Load Next Story