ریلوے نے عید کے روز جانے والی5 ٹرینوں کو منسوخ کردیا

سرکلر جاری کردیا گیا، اندرون ملک جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا


Staff Reporter October 25, 2012
کراچی کینٹ سے عید الاضحی کے سلسلے میں چلائی جانے والی پہلی اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر اندرون ملک روانہ ہورہی ہے۔ فوٹو: آن لائن

WASHINGTON: محکمہ ریلوے نے عید الاضحی کے روز اندرون ملک جانیوالی5 ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا سرکلر جاری کردیا ، جسکے باعث اندرون ملک جانیوالے مسافروں کی مشکلات کا سامنا کرنے پڑیگا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے عید الا ضحی کے پہلے روز27اکتوبر کو اندرون ملک جانے والی5 ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ریلوے نے کراچی سے جانے والی13-UP عوام ایکسپریس ، 15-UPکراچی ایکسپریس ،17-UP ملت ایکسپریس ، 37-UPبابا فرید ایکسپریس اور 9-UP علامہ اقبال ایکسپریس کو عید الا ضحیٰ کے پہلے روز نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا گزشتہ روز سرکلر بھی جاری کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ٹرینیں نہ صرف کراچی بلکہ عید الا ضحیٰ کے روز اندرون ملک سے کراچی کے لیے بھی نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، مذکورہ ٹرینوں کی بکنگ کرانے والے مسافروں کو متبادل ٹرینوں میں بھیج دیا جائیگا تاہم اگر وہ متبادل ٹرینوں میں جانا نہیں چاہیں گے تو ان سے ٹکٹ پورے پیسوں میں واپس کر لیا جائے گا ، ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر سے مسافر پہلے ہی پریشان تھے تاہم محکمہ ریلوے کے مذکورہ ٹرینوں کو نہ چلانے کے فیصلے پر شدید پریشانی اٹھانی پڑے گی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ جن ٹرینوں کا عید الا ضحی کے روز آپریشن بند کیا گیا ہے ان کی70 فیصد سے زائد بکنگ مکمل ہو چکی ہے اور یہ تمام وہ ٹرینیں ہیں جن سے ریلوے کو لاکھوں روپے فائدہ ہوتا ہے ، مسافر کا کہنا ہے کہ عید الا ضحیٰ کے روز ٹرینیں بند کرنے کا مقصد ٹرانسپورٹروں کو فائدہ پہنچانا ہے کیونکہ محکمہ ریلوے نے پاکستان کی تاریخ میں ایک انوکھا فیصلہ کیا ہے جو نہ صرف حیرت زدہ ہے بلکہ ایک سوالیہ نشان ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں