5 سال میں دہشت گردی سے اہلکاروں سمیت 8 ہزار687 افراد شہید ہوئے

5988اہلکار،10195شہری زخمی ہوئے،وزارت داخلہ نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں


Online November 29, 2015
5988اہلکار،10195شہری زخمی ہوئے،وزارت داخلہ نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں: فوٹو: فائل

حکومت نے پہلی مرتبہ 5 سال کے دوران دہشت گردی کے نتیجے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔دہشت گری کے واقعات میں 3ہزار 155 اہلکارشہید ہوئے اور 5988 زخمی ہوئے اوراسی عرصہ کے دوران 5ہزار 532 عام شہری شہید اور 10195 زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں بتایاکہ 5 سالوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کل 3155 اہلکار شہید ہوئے اور 5988 زخمی ہوئے اور اسی عرصے کے دوران 5532 سول لوگ شہیدہوئے اور 10195 زخمی ہوئے۔

اس عرصہ میں سب سے زیادہ قبائلی علاقہ جات فاٹامیں سب سے زیادہ 1487 لوگ جان سے مارے گئے اور 2224 زخمی ہوئے فاٹا میں ہی 1470 سویلین لوگ شہیدہو گئے اور2761 زخمی ہوئے اسی عرصے کے دوران 3759 دہشت گرد مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں