بھارتی حکام نے اپنے ملک میں داعش کی موجودگی کا اعتراف کرلیا

ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ داعش ایک حقیقت ہے اور ملک میں خطرات موجود ہیں، بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ


Online November 29, 2015
ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ ایک حقیقت ہے اور خطرات موجود ہیں، بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی حکام نے اپنے ملک میں شدت پسند تنظیم داعش کی موجودگی کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جنوبی بھارت میں اپنے شہریوں سے چیلنجز درپیش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کیرن رجیجو نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ چیلنجز موجود ہیں، ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ ایک حقیقت ہے اور خطرات موجود ہیں. انھوں نے کہا کہ جنوبی ریاستوں کے مسلمان شمالی بھارت کے مسلمانوں کی نسبت داعش کی جانب زیادہ کشش رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں