راولپنڈی کے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی پر کروڑوں روپے کا سٹہ

سٹے بازوں کو سیاسی اور انتخابی تجربہ رکھنے والوں کی بھی مدد حاصل ہے

راولپنڈی میں انتخابی معرکے کانٹے دار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں  فوٹو: فائل

5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے کروڑوں روپے کی سٹے بازی کا انکشاف ہوا ہے۔


راولپنڈی میں بعض سیاسی جماعتوں کے الیکشن بورڈز تک رسائی رکھنے والے سٹہ بازوں نے اس مرتبہ کرکٹ میچ کی طرح الیکشن میچ میں بھی اپنے کاروبار کو خوب چمکایاہے ، بلدیاتی امیدواروں کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کے اجرا کے بعد اب سٹے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا اور امیدواروں کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے بک میکروں نے دو روپے ، اڑھائی روپے اور پانچ روپے تک ریٹ جاری کردیے ہیں۔

سٹہ لگوانے والے سیاسی اور انتخابی تجربہ رکھنے والوں سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ معلومات حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے من پسند افراد کو خفیہ طورپرآگاہ کرسکیں کہ وہ کس امیدوارپرسٹہ لگائیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں بلدیاتی الیکشن میں اس مرتبہ ہونے والا سٹہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے گا جس کی وجہ راولپنڈی میں انتخابی معرکے کانٹے دارہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جس کے بعض سٹہ بازوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
Load Next Story