بڑھتی ہندوانتہا پسندی روس نے بھارت کوغیرمحفوظ سیاحتی ملک قراردے دیا

بھارت اوربالخصوص گوا کا سیاحتی مقام غیرمحفوظ سیاحتی مقام ہے اسلئے سفر سے گریز کیا جائے، رشین انفارمیشن سینٹر


ویب ڈیسک November 29, 2015
روس نے بھارت کو محفوظ سیاحتی ممالک کی فہرست سے بھی نکال دیا۔۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے پے درپے واقعات کے بعد روس نے بھارت کو غیر محفوظ سیاحتی ملک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو وہاں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روسی خبررساں ادارے کے مطابق رشین انفارمیشن سینٹرنے بھارت میں پیش آنے والے بعض پرتشدد واقعات کے باعث روس نے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقام کی فہرست سے نکالتے ہوئے اپنے شہریوں کو بھارت کے سیاحتی مقام گوا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رشین انفارمیشن سینٹر کی سربراہ اکاتیرینہ بلایوکوا کا کہنا ہے کہ بھارت اور بالخصوص گوا روسی شہریوں کے لئے محفوظ سیاحتی مقام نہیں اس لئے وہاں کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ روس نے حال ہی میں صحرائے سینا میں اپنا طیارہ تباہ ہونے کے بعد اپنے شہریوں کو مصر اور ترکی کی طرف سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ان دونوں ممالک پر سفری پابندی کا تعلق دہشت گردی کے واقعات سے تھا جب کہ بھارت سفر نہ کرنے کا تعلق وہاں بڑھتے ہوئے عدم تشدد اور مذہبی انتہا پسندی کے واقعات سے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |