الیکشن کمیشن نواز شریف کو فوری نااہل قرار دے شرجیل میمن

شریف برادران کو سندھ کی جیل میں منتقل کیا گیا تو انہیں بی کلاس فراہم کرینگے


Staff Reporter October 25, 2012
اقتدار کے لالچ میں ن لیگ کے قائد نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی، وزیر اطلاعات سندھ۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کے ووٹوں کے تقدس کی بحالی کیلیے نواز شریف کو فوری نااہل قرار دے۔

نواز شریف نے کرسی اور اقتدار کیلیے18کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی چوری کی ، شریف برادران کو سندھ کی جیل میں منتقل کیا گیا تو انھیں بی کلاس فراہم کریںگے جہاں پر ڈنگی سے بچائو کا اسپرے کیا جائیگا۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اگر شریف برادران کو سزا ہوئی اور وہ سند ھ کی جیل میں آئے تو انھیں بی کلاس فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ شریف برادران کی بیرک میں ڈنگی سے بچائو کا سپرے بھی کیا جائیگا ۔ شرجیل میمن نے کہاکہ نواز شریف نے کرسی اور اقتدارکے لالچ میں ملک کے18کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے اور جعلسازی کے ذریعے پیسے بٹور کر اقتدار حاصل کیا۔ انھوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ عوام کے ووٹوں کے تقدس کی بحالی کیلیے نواز شریف کو فوری طور پر نااہل قرار دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں