کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری ظاہر کردی گئی

ڈاکٹرعاصم کو پیرکو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا


ویب ڈیسک November 29, 2015
ڈاکٹرعاصم کے خلاف ٹرسٹ اسپتال کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے، فوٹو: فائل

FAISALABAD: نیب نے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر پٹرولیم اورآصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری ظاہرکردی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q519/q519.webp

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈاکٹرعاصم کے خلاف 1984 میں بنائے گئے ٹرسٹ اسپتال کو کمرشل بنیادوں پرچلانے کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے، جس میں ڈاکٹرعاصم کی باقاعدہ گرفتاری ظاہرکردی گئی ہے۔ انہیں آج کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پرانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں سے جسمانی ریمانڈ نہ ملنے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعرات کو ڈاکٹر عاصم حسین کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں