بالی ووڈ سپراسٹارعامرخان بھارت سے امریکا پہنچ گئے

مسٹرپرفیکشنسٹ کی اہلیہ کرن راؤ اور بیٹا آزاد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مسٹرپرفیکشنسٹ کی اہلیہ کرن راؤ اور بیٹا آزاد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان امریکا پہنچ گئے۔

بالی ووڈ اداکارعامرخان نے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اورعدم برداشت کے باعث ملک چھوڑنے پرغورسے متعلق بیان دیا تھا جس پرانتہا پسند ہندوؤں نے ملک میں ہنگامہ برپا کیا جس کے بعد بی جے پی اور شیوسینا نے ان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا تاہم اب مسٹر پرفیکشنسٹ بھارت سے امریکا پہنچ چکے ہیں۔


خبریں گردش کررہی ہیں کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی انتہا پسندی کے پیش نظرعامر خان اپنی اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ہمراہ امریکا گئے ہیں تاہم ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ''دنگل'' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے علاج کی غرض سے عامر خان امریکا روانہ ہوئے جہاں وہ علاج کرائیں گے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے انہیں اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غور کرنے پر مجبور کردیا ہے جس کے بعد انتہا پسندوں کی جانب سے ان کے گھر پردھاوا بھی بولا گیا۔
Load Next Story