شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسپتالوںمیں گریڈ20کے ایم ایس لگانے کے عدالتی حکم پرعمل نہیں ہوا

سیکریٹری صحت کے جواب کے بعد دیگر شخصیات کو نوٹس جاری کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، جسٹس مامون الرشید کی آبزرویشن۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف،چیف سیکریٹری ناصرمحمودکھوسہ اور صوبائی سیکریٹری صحت عارف ندیم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔


جسے جسٹس مامون الرشید شیخ نے سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کر دیا اور قرار دیا ہے کہ ان کے جواب کے بعددیگر شخصیات کونوٹس جاری کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ درخواست گزار سعید یوسف خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ پنجاب حکومت نے سول ہسپتال، بینظیر بھٹو شہید ہسپتال،ہولی فیملی اسپتال سمیت صوبہ کے تمام بڑے اسپتالوں میں گریڈ 20 کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹوں پر میرٹ کیخلاف غیر قانونی طور پر 19ویں اسکیل کے جونیئر افسر تعینات کر رکھے ہیں۔

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلہ میں اسکیل 19 کے تمام ایم ایس کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا مگر وزیر اعلیٰ،چیف سیکریٹری اور سیکریٹری صحت نے اس پر عمل کرنے سے صاف انکارکر دیا ہے جوتوہین عدالت ہے ان سب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سماعت عیدکے بعد ہوگی۔دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست میں مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت8 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔
Load Next Story