آرمی چیف کی دعوت پر سینیٹ کمیٹی اگلے ماہ وزیرستان جائے گی
نئے دور کے عسکری تقاضوں نے بری اور فضائی افواج کے اشتراک عمل کو اہم بنا دیا ہے،آرمی چیف
بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع ودفاعی پیداوار کو وزیرستان کے دورے کی دعوت دی ہے جو کسی سیاسی وفد کا شورش زدہ علاقے کا پہلا دورہ ہوگا۔
کمیٹی نے بھی اس دعوت پر اگلے ماہ نومبر میں وزیرستان جانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز پارلیمانی اور سیاسی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع و دفاعی پیداوارکے چیئرمین مشاہد حسین، رکن حاجی عدیل اور سحر کامران نے رسالپور میں فضائیہ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد چائے پرکمیٹی ارکان کی آرمی چیف جنرل کیانی اورفضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ سے غیررسمی ملاقات ہوئی جس دوران آرمی چیف نے چیئرمین کمیٹی کو دورہ جی ایچ کیوکی بھی دعوت دی۔ کمیٹی کے چیئرمین مشاہدحسین نے کہاکہ ''خاکی'' اور ''مفتی'' کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
کمیٹی کے ارکان نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وہ جی ایچ کیو کا دورہ کرکے اہم سیکیورٹی معاملات پر اعلیٰ فوجی قیادت سے بریفنگ بھی لیں گے۔ علاوہ ازیں فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ نئے دورکے عسکری تقاضوں نے بری اور فضائی افواج کے اشتراک عمل کو بہت اہم بنادیا ہے۔ پاک فوج اور فضائیہ کا آج جو مثالی تعلق ہے وہ ماضی میں نہیں تھا۔تقریب میںگریجویٹ ہونیوالے ایوی ایشن کیڈٹس کو برانچ کا نشان اور پوزیشن ہولڈرزکوٹرافیاںدی گئیں۔