ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیالقاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک

علاقہ وڈور کی بستی الیانی میں سرچ آپریشن کے دوران مقابلہ ہوگیا، بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا


Monitoring Desk November 30, 2015
مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا کمانڈر شعیب چیمہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، فوٹو: فائل

لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کا اہم کمانڈر شعیب چیمہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علاقے وڈور کی بستی الیانی میں سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران القاعدہ کے دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا جس میں دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کا استعمال کیا تاہم مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا کمانڈر شعیب چیمہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، فرار ہونے والے دہشت گرد کے تعاقب کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں