نئی کشمیر پالیسی تیار وزیراعظم وطن واپسی پر منظوری دیں گے
اہم لوگوں سے مشاورت کرلی گئی، پالیسی بیان دینے کے بعدکشمیرکمیٹی کا اجلاس بلا کر نئی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع
حکومت نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں نئی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف غیرملکی دورے سے واپسی کے بعد کشمیر پالیسی پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ حکومت نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے نئی پالیسی مرتب کرلی اور اس حوالے سے اہم نوعیت کے لوگوں سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔ کشمیر پالیسی کو مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی جسکے بعد وزیراعظم پالیسی کی منظوری دینگے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پالیسی کی منظوری کے بعد وزیراعظم اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے جس کے بعد پالیسی پر ایوان میں بحث کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایوان میں پالیسی بیان دینے کے بعد کشمیرکمیٹی کا اجلاس بلاکر نئی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ کشمیرکمیٹی پالیسی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کر ے گی۔