پیپلزپارٹی اور متحدہ کو منانے کیلیے اسحق ڈار کو آگے لانے کا فیصلہ

اسحاق ڈار دونوں پارٹیوں کی قیادت سے پس پردہ رابطے کرکے گرم سیاسی ماحول کوٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں گے۔


عامر خان November 30, 2015
اسحاق ڈار دونوں پارٹیوں کی قیادت سے پس پردہ رابطے کرکے گرم سیاسی ماحول کوٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں گے۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ اپنے سیاسی تعلقات بہتربنانے کی پالیسی پرعمل درآمد شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکوٹاسک دیاہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے رابطہ کریں اورکراچی آپریشن کے حوالے سے ان دونوں جماعتوں کے تحفظات دورکریں، اس ٹاسک کے سبب وفاقی وزیرداخلہ کا اہم بیان سامنے آیاہے جس میں پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کا اشارہ دیاگیاہے۔

حکومتی ذرائع سے معلوم ہواکہ وزیراعظم کی ہدایت پرپیپلزپارٹی اورایم کیوایم سے باضابطہ رابطے سے قبل وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار دونوں پارٹیوں کی قیادت سے پس پردہ رابطے کرکے گرم سیاسی ماحول کوٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں گے۔ دونوں پارٹیوں کی قیادت کو پیغام دیاجائے گاکہ کراچی آپریشن ان کے یا کسی جماعت کے خلاف نہیں ہے اور آپریشن کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ ہی ہیں۔


اگر کسی رہنما یا کارکن کی گرفتاری پرتحفظات ہیںتواس پربراہ راست حکومت سے بات چیت کی جائے اور ان معاملات پرتنقید نہ کی جائے، اس سے آپریشن کی کارکردگی پرسوال اٹھتے ہیں۔ حکومت کراچی آپریشن پرپارلیمانی جماعتوں کو ان کیمرابریفنگ تجویزدے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واضح کیا جائے گا کہ قومی اداروں کی جانب سے گرفتاریوںسے حکومت کاکوئی تعلق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں