بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا

سرحد پار سے دراندازی کے خدشے کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، بھارتی حکام


INP November 30, 2015
سرحد پار سے دراندازی کے خدشے کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، بھارتی حکام۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارت نے ایک بار پھر جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن پر سرحد پار سے دراندازی کے خدشے کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کی کارروائیوں میں اچانک اضافہ ہوا، جیش محمد اور لشکر طیبہ نے گزشتہ 10 ہفتوں کے دوران 20 سے 25 دستے کارروائیوں کے لیے روانہ کیے۔

سرکاری حکام کا دعویٰ ہے کہ ضلع کپواڑہ میں گزشتہ 8 ہفتوں کے دوران پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر سے دراندازی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد شمالی کشمیر میں ایک بیس قائم کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں