پشاورہائیکورٹ نے احتساب کمیشن کی تشکیل کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا
احتساب سے متعلق وفاق کا قانون موجود ہے اس لئے صوبائی قانون کی اہمیت نہیں رہتی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل
KARACHI:
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے احتساب کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم کی سربراہی میں لارجر بنچ نے احتساب کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب سے متعلق وفاق کا قانون موجود ہے اس لئے صوبائی قانون کی اہمیت نہیں رہتی جب کہ نیب آرڈیننس اور احتساب کمیشن ایکٹ متصادم نہیں۔
سماعت کے دوران لارجر بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احتساب کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا احتساب کمیشن کرپشن میں ملوث سابق اور موجودہ وزرا کے خلاف انکوائری کررہا ہے۔