
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ اسلام آباد کے علاقے آبپارہ کے سیکٹر جی سیون یونین کونسل نمبر 30 سے چیرمین کے امیدوار ہیں اور انھوں نے اپنا ووٹ بغیر شناختی کارڈ کے ہی اسلام آباد ماڈل اسکول اقبال ہال میں کاسٹ کیا جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا اور پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لئے معطل بھی کرنا پڑا۔
ظفر علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اپنا اسمارٹ کارڈ دکھا کر ووٹ کاسٹ کیا ہے جب کہ پریزائڈنگ افسر کا اس حوالے سے موقف ہے کہ چونکہ ظفر علی شاہ جانی پہچانی شخصیت ہیں اس لئے بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔