ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے بغیر شناختی کارڈ کے ہی ووٹ کاسٹ کردیا

ظفر علی شاہ جانی پہچانی شخصیت ہیں اس لئے بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت دی، پریزائڈنگ افسر


ویب ڈیسک November 30, 2015
ظفر علی شاہ جانی پہچانی شخصیت ہیں اس لئے بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت دی، پریزائڈنگ افسر. فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے اور اس موقع پر بڑے پیمانے پر بدانتظامی اور بے قاعدگیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، اس کی ایک مثال مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر ظفر علی شاہ کی جانب سے شناختی کارڈ کے بغیر ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ اسلام آباد کے علاقے آبپارہ کے سیکٹر جی سیون یونین کونسل نمبر 30 سے چیرمین کے امیدوار ہیں اور انھوں نے اپنا ووٹ بغیر شناختی کارڈ کے ہی اسلام آباد ماڈل اسکول اقبال ہال میں کاسٹ کیا جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا اور پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لئے معطل بھی کرنا پڑا۔

ظفر علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اپنا اسمارٹ کارڈ دکھا کر ووٹ کاسٹ کیا ہے جب کہ پریزائڈنگ افسر کا اس حوالے سے موقف ہے کہ چونکہ ظفر علی شاہ جانی پہچانی شخصیت ہیں اس لئے بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں