متاثرین بارش کو فوری ریلیف فراہم کیاجائےصدرکی ہدایت

سردیوں کی آمد سے قبل متاثرین کوٹینٹ،کمبل اورادویہ فراہم کردی جائیں،وڈیوکانفرنسنگ


Staff Reporter October 25, 2012
اسلام آباد: صدر زرداری سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

صدرزرداری نے ایوان صدر اسلام آبادسے بدھ کووڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سندھ میں حالیہ سخت بارشوں سے ہونے والے نقصانات اورمتاثرین کی امداد،بحالی اور تعاون کاتفصیلی جائزہ لیا۔

اسں موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،صوبائی وزرا،پیرمظہرالحق،سیدمرادعلی شاہ،سراج درانی، شرجیل انعام میمن،مکیش کمار چاولہ،سید علی نواز شاہ، حاجی مظفر شجرا، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ، چیف سیکریٹری سندھ راجامحمد عباس،مختلف محکموں کے سیکریٹریز موجود تھے، جبکہ کمشنرسکھرڈویزن،ڈپٹی کمشنرسکھر،ڈپٹی کمشنر قمبر،شہدادکوٹ، ڈپٹی کمشنرجیکب آباداور ڈپٹی کمشنر کشمور،کندھ کوٹ نے اپنے اپنے دفاترسے صدرکوبارش سے ہونیوالے نقصانات اور متاثرین کی امداداور بحالی کیلیے کی اقدامات سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے نیشنل ڈیزاسٹرزمینجمنٹ اتھارٹی اورصوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ ریلیف و آبادکاری، تمام ڈپٹی کمشنروں و متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ اپرسندھ کے متاثرہ اضلاع میں بارش سے متاثرہ افراد کو ریلیف اور بجالی کیلیے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے اور شہروں سے موجودپانی کوترجیحی بنیادوں پر نکالا جائے،سردیوں کی آمدآمد ہے، اس لیے متاثرہ افراد کورلیف کیمپوں کے علاوہ میدانوں میں بیٹھے ہوئے متاثریں کوٹینٹ،مچھردانیاں، راشن، کمبل اور ادویات فراہم کی جائیں تاکہ لوگ مشکلات کا سامنا کر سکیں۔

انھوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوںکی امداداوربحالی کے سلسلے میں زمین کاشت کرنے کیلیے گندم و سورج مکھی کابیج اورفرٹیلائیزرکی فراہمی کیلیے خصوصی پیکیج دے گی۔انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ کوہدایت کی کہ مذکورہ پیکیج کیلیے آمدنی کے ذرائع بڑھائے جائیں جبکہ وفاقی حکومت بھی صوبائی حکومت کی مالی اعانت کیلیے اپناشیئرجلدفراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں