لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

اسلحہ ممکنہ طور پر چہلم اور داتا دربار میں عرس کی تقریبات کے دوران استعمال کیا جانا تھا، پولیس


ویب ڈیسک November 30, 2015
اسلحہ ممکنہ طور پر چہلم اور داتا دربار میں عرس کی تقریبات کے دوران استعمال کیا جانا تھا، پولیس، فوٹو: فائل

پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی جب کہ اس دوران 5 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں قبائلی علاقے سے اسمگل کی گئی اسلحے کی بڑی کھیپ بر آمد کی گئی جس میں 12رپیٹرز، 35 پستول، ہزاروں گولیاں قبضے میں لے لی گئیں جب کہ کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں ناصر،امیر جان، امیر سید ، محمد یوسف اور حاجی محمدارشاد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام اسلحہ لاہورمیں دہشت گردی کے منصوبے میں استعمال ہونا تھا اور ممکنہ طور پر آئندہ چہلم حضرت امام حسینؓ اور داتا دربار میں عرس کی تقریبات کے موقع پر استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اسلحہ قبائلی علاقے سے لایا گیا تھا جس کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 2 نے دوران تفتیش بتایا کہ اسلحہ25 سے 30 ہزار روپے کے عوض پہنچایا جاتا ہے جس کےبعد ان کا اس اسلحے کے استعمال سے کوئی تعلق نہیں جب کہ دیگر 3 ملزمان نے بتایا کہ تمام اسلحہ 5 سے 7 لاکھ روپے میں خریدا گیا ہے اور اس کی سپلائی سے متعلق قبائلی علاقے سے ہدایت کےمنتظر تھے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں