کراچی میں چہلم امام حسینؓ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ترجمان رینجرز
جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی جب کہ اس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا، ترجمان
VICHY:
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے لیے پولیس کے ساتھ مشترکہ سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ڈ ی جی رینجرز میجر جنر بلال اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چہلم امام حسینؓ اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ طور پر چہلم کے لیے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی میں رینجرز کی بھاری نفری چہلم کے مرکزی جلوس کی نگرانی کرے گی جب کہ جلوس کے راستوں کی سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے مکمل تلاشی لی جائے گی اور جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی جب کہ جلوس کے راستوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔