گوئٹے مالا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم سے 16 قیدی ہلاک

تصادم کے نتیجے میں جیل کے اندر موجود کسی بھی سیکیورٹی گارڈ کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی

تصادم کے نتیجے میں جیل کے اندر موجود کسی بھی سیکیورٹی گارڈ کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی، فوٹو: فائل

HAMBANTOTA:
گوئٹے مالا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 16 قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد جیل کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پولیس اور فوج نے آپریشن شروع کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق وسطیٰ امریکی ملک گوئٹے مالا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والا تصادم خونی لڑائی میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ جیل پر قیدیوں نے قبضہ کرلیا جسے چھڑانے کے لیے پولیس اور فوج نے آپریشن شروع کردیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تمام قیدی شامل ہیں تاہم تصادم کے نتیجے میں جیل کے اندر موجود کسی بھی سیکیورٹی گارڈ کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی جب کہ قیدیوں کے درمیان تصادم شروع ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load Next Story