فلم ’’تماشا‘‘ کی کامیابی نے  رنبیر کے فلمی کیرئیر کو سہارا دے دیا

فلم ’’تماشا‘‘ نے 3 دن میں 38 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے


ویب ڈیسک November 30, 2015
فلم ’’تماشا‘‘ نے 3 دن میں 38 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم '' تماشا'' کی کامیابی نے پے در پے 3 فلاپ فلموں کے بعد ان کے ڈوبتے فلمی کیرئیر کو سہارا دے دیا جب کہ فلم نے 3 دن میں 38 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ''ساوریا'' سے کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں منفرد کردار نبھا کر فلم انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگئے تھے جب کہ پے در پے 3 فلاپ فلموں نے ان کے کیرئیر کو بد ترین مقام پر پہنچا دیا تھا جس کے بعد ان کے فنی سفر کے اختتام کی خبریں گردش کرنے لگیں تھیں تاہم اب فلم ''تماشا'' کی کامیابی نے رنبیر کے کیرئیر کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی مسلسل 3 فلاپ فلموں کے بعد فلم ''تماشا'' نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جب کہ فلم نے 3 دن میں 38 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے رنبیر کے ڈوبتے ہوئے فلمی کیرئیر کو سہارا دیا ہے جس کے بعد چاکلیٹی ہیرو بھی خوشی سے نہال ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ''تماشا'' میں رنیبر کپور کے مدمقابل اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں