اسلم بیگ نے نواز کی مدد کی بینظیر سے تمغہ لیا حافظ حسین
سپریم کورٹ نے انھیں مجرم قرار دیا مگر جس ادارے کے وہ سربراہ تھے اسے بری کردیا ہے
ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری و جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عام انتخابات قریب دکھائی نہیں دیتے موجودہ حالت کے پیش نظر عدالتی نگراں حکومت بننے کا خدشہ ہے۔
نوے کا ہندسہ یعنی نائین زیرو بڑا خطرناک ہے، اس لیے پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام نائین زیرو سے ڈرتے ہیں کیونکہ کبھی یہ نائین زیرو اتنا لمبا ہو جاتا ہے کہ برطانیہ تک پہنچتا ہے، اس لیے ہم بھی نائین زیرو سے پناہ مانگتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ حیدرآباد کے دوران جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر مفتی محمد زبیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت اور کراچی میں آتشزدگی کے متاثرین میں رقوم کی تقسیم کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے انھیں11 نومبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والی عالمی علماء ومشائخ کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، متحدہ مجلس عمل کی بحالی و فعالیت پاکستان کی عوام کیلیے ایک عظیم خوشخبری وباعث سکون ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اسلم بیگ کو مجرم ٹھرایا ہے لیکن جس ادارے کے وہ سربراہ تھے اسے بری قراردیا ہے، بغیر ادارے کے ریٹائرڈ افسر چلا ہوا کارتوس ہوتا ہے، لیکن مرزا اسلم بیگ چھپے رستم نکلے انھوں نے میاں کی مدد بھی کی اور بی بی سے بھی تمغہ جمہوریت لیا، نئے بلدیاتی نظام کے بعد ایک مخصوص جماعت کے ایڈمنسٹریٹر بناکر من پسند نتائج حاصل کیے جائیں، ہم تقسیم سندھ کے مخالف ہیں۔